گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Sep 17, 2024 | 09:12:AM
گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کہیں دھوپ تو کہیں گہرے بادل،محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی  کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم رات میں چترال، دیر اور کرم میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔