Sep 17, 2024 | 09:42:AM

جشن عیدمیلاد النبیﷺ،ہرسوسبزپرچموں اوررنگ ونورکی بہار،جلوسوں کاانعقاد، فضائیں درود و سلام سے معطر

دن کا آغاز نماز فجر کے بعد وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

جشن عیدمیلاد النبیﷺ،ہرسوسبزپرچموں اوررنگ ونورکی بہار،جلوسوں کاانعقاد، فضائیں درود و سلام سے معطر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رحمت اللعالمین،خاتم النبیین،نبی کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے،شہر، شہر، گلی، گلی چراغاں،مساجد، بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار کے ساتھ ساتھ میلادالنبی کے جلوسوں کابھی انعقادکیاجارہاہے، ہر سو رنگ و نور کی بہارہے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے یوم ولادت النبی کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

جشنِ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر درود و سلام کی محفلیں سجاکرآقائے دو جہاں سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے،اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا جارہاہے،فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں

آج عید میلادالنبی ﷺ پر دن کا آغاز نماز فجر کے بعد وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

کراچی اورلاہور میں جگہ جگہ اسٹالز پر کہیں موئے مبارک کا دیدار کرایا جارہاہے تو کہیں مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کے ماڈلز رکھے گئے ہیں ،عاشقان رسول محافل میلاد کا انعقاد اورریلیاں نکال رہےہیں۔

عیدمیلادالنبیﷺ کی تقاریب میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں، رحمت اللعالمینﷺ کو گلہائے عقیت پیش کرنے کیلئے نعت خوانی اور میلاد مصطفیٰﷺ کی محافل کا انعقادبھی کیاجارہاہے،مختلف شہروں میں عیدمیلاالنبی کی خوشی میں کیک بھی کاٹے جارہے ہیں۔

کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری پلان کے مطابق کراچی میں آج 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیاں بند ہیں،ٹریفک پولیس کے مطابق ایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کوکورٹ روڈ چورنگی موڑاجارہاہے اورایمپریس مارکیٹ سے ٹریفک کو زیب النساء اسٹریٹ موڑاجارہاہے،اس کے علاوہ شارع لیاقت سے آنے والی ٹریفک آرام باغ لائٹ سگنل سے شاہین کمپلیکس کی طرف موڑی جارہی ہے،یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک جیل فلائی اوور سے کشمیر روڈ بھیجی جارہی ہے جبکہ پیپلز چورنگی آنے والی ٹریفک شارع قائدین سے صدر کی جانب موڑی جارہی ہے ۔