قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو بھی گرانے کا کام تیزی سے شروع

Sep 17, 2024 | 09:47:AM

(24نیوز)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو بھی گرانے کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 وینیوز کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کیا گیا ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ تعمیراتی کام ہو گا، اس کے لیے سب سے زیادہ رقم 7 ارب 70 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

مین بلڈنگ گرا کر بیسمنٹ اور واٹر ٹینک بنانے کا کام 30 ستمبر تک مکمل ہو گا اور پھر ہر ماہ ایک فلور مکمل ہو گا، 31 دسمبر تک بلڈنگ کھڑی کرنے کا ہدف ہے اور پویلینز کا کام مکمل ہو گا،اس سے تماشائی اچھے انداز میں میچز دیکھ سکیں گے، اس کے ساتھ گراؤنڈ کے ڈرینیج سسٹم کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل اسکرینوں کی تنصیب کے ساتھ فلڈ لائٹس بھی تبدیل ہوں گی اور جدید ایل ای ڈی لائٹس لگائی جائیں گی۔
 

مزیدخبریں