اللہ نے رسول پاکؐ کی زندگی کو ہمارے لئے بہترین نمونہ قرار دیا : صدر مملکت

Sep 17, 2024 | 09:54:AM

(24نیوز)صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہﷺ کی زندگی کو ہمارے لئے بہترین نمونہ قرار دیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زداری نے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں امن، بھاری چارے اور محبت کو فروغ دینا ہے، نبی کریمﷺ کی زندگی میں ہر شعبے کے لوگوں کیلئے رہنمائی موجود ہے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہمیں چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے آپﷺ کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ بنانا ہے، نبیﷺ کی زندگی ہمارے لئے ہدایت کا بہترین نمونہ ہے۔

مزیدخبریں