حضرت محمد ﷺ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیے مشعل راہ ہے: بلاول بھٹو زرداری

Sep 17, 2024 | 10:24:AM
 حضرت محمد ﷺ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیے مشعل راہ ہے: بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپؐ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیے مشعل راہ ہے، پیغمبرِ اسلام کا پیغام ہر زمانے اور مقام سے بالاتر ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نبی اکرمﷺ کا پیغام تمام نسلوں اور قوموں کے لیے رہنمائی ہے، آپ ؐ کی تعلیمات کی روشنی میں معاشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نبیﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں دوسروں کی زندگیوں میں آسانیاں اور سکون پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، ہمیں اپنے ذاتی اور اجتماعی معاملات میں ان اقدار کو اپنانا چاہیے جن کی حضرت محمدﷺ نے تعلیم دی۔