الطاف حسین کاانتقال،پاکستان فلم انڈسٹری کاایک سُنہری باب بندہوگیا

دھی رانی، مہندی ،رانی بیٹی راج کرے گی اورمندری سمیت 87فلموں کی ہدایات دیں

Sep 17, 2024 | 10:28:AM

(24نیوز)نامورہدایت کارالطاف حسین کےانتقال سے پاکستان فلم انڈسٹری کاایک سنہری باب بندہوگیا،ان کی عمراسی سال تھی,ان کاشمارفلم انڈسٹری کے ان ہدایت کاروں میں ہوتاتھاجن کے بغیر پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ مکمل ہوتی ہے اورنہ ہی قابل اعتبارٹھہرتی ہے۔

1944ء کوخان پور میں پیدا ہونے والے الطاف حسین کچھ عرصے سے علیل تھے،انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

87فلمیں الطاف حسین کے کریڈٹ پر ہیں،ان کی پہلی فلم "پنچھی تے پردیسی" تھی،ان کی دیگر فلموں میں  دھی رانی، مہندی ،رانی بیٹی راج کرے گی،سالا صاحب ،اک پاگل سی لڑکی،مرد جینے نہیں دیتے،چوہدری بادشاہ ،لونگ دا لشکارا، مندری،عشق نہ ہوئے،خاموش رہو،کنوارہ باپ اوردیگر شامل ہیں,انہیں شہرت فلم "صاحب جی " سے ملی,اسی فلم میں ملکہ ترنم نور جہاں کی آواز میں گیت "لڈی اے جمالو پاؤ، لڈی اے جمالو" بھی شامل تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سینئر ہدایت کار الطاف حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین پاکستان فلم انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ،20 سال قید کی سزا  بھی سنا دی گئی

ہدایت کار الطاف حسین کے انتقال پر فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے گہرے دیکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ 

سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی ،نامور ہدایت کارسید نور،فلم ساز صفدر ملک،ہدایت کارشاہد رانا،ہدایت کارمسعود بٹ،ہدایت کارجاوید رضا،ہدایت کارجرار رضوی،ڈاکٹر خاقان حیدر غازی،معروف مصنف ناصر ادیب،فلم ساز چودھری ذوالفقار مانا،فلم ساز چودھری اعجاز کامران ،ہدایت کارشہزاد رفیق،تدوین کارذیڈ اے ذلفی،وسیم لکی،عاکف ملک،التمش بنٹو بٹ،معروف فلمی مصنف وہدایت کارپرویز کلیم،طیب خان،افروز خان،امیر علی ،پرویزرضا،سینئراداکارغلام محی الدین ،اداکارہ انجمن ،اداکارہ بابرا شریف ،گوری،گلوکارہ واداکارہ میگھا،فرح دیبا ،فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی,عبدالوسیع قریشی  اور دیگر نے ان کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ الطاف حسین کے انتقال سے پاکستان فلم انڈسٹری ایک منجھے ہوئے ہدایت کار سے محروم ہوگئی ہے،الطاف حسین نے اپنی فلموں میں سماجی مسائل کو اجاگر کیا، وہ نہایت ایماندار ،پرہیزگار اور نمازی تھے،انہوں نے ساری زندگی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے وقف کردی تھی،اب بھی وہ نئی پنجابی فلم "تیرے پیار نوں سلام "بنارہے تھے اور انہوں نے اپنی علالت کے باعث اس فلم کے لئے اپنے شاگرد شاہد رانا کو نگران ہدایت کاربنادیا تھا ۔

ہدایت کارالطاف حسین کی نماز جنازہ شاہ فرید قبرستان سبزہ زار میں ادا کی گئی اوروہیں انہیں سپردخاک کیاگیا، نماز جنازہ میں ہدایت کار سید نور ،غلام محی الدین،ناصر ادیب،نامور اداکارشان شاہد ،شاہد رانا،ڈاکٹر خاقان حیدر ،غازی،ذیڈ اے ذلفی،عاکف ملک،طیب خان،ذوالفقار علی عطرے،الیاس رانا،صفدر ملک،حاجی شفیق،پپی کلیار،صفدر حسین ،ہمایوں صفدر ،اللہ والے،نسیم حیدر شاہ،مختار احمد،چودھری ذوالفقارعلی  مانا ،شہزادرفیق،جونی ملک،مسعود بٹ،شوکت زمان،اچھی خان،التمش بنٹو بٹ،جراررضوی،خلیل الرحمٰن قمر،معین  بٹ،سیف علی خان، باسو چوہدری ،سمش رانا،توفیق شاہ،پپو سمراٹ ،افروز خان،امیر علی ،پرویز رضا،جاوید رضا،خاور خان ،امیر علی اوردیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں