تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ 

Sep 17, 2024 | 10:55:AM
تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ایمن خان )تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے نجف جانے والی فلائی بغداد کی پرواز آئی ایف 334،کراچی سے اسلام آباد آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 200،کراچی سے اسلام آباد آنے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،522،کراچی سے لاہورآنے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آباد آنے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125،کراچی سے لاہورآنے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143شامل ہیں۔

کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 761 اورکراچی سے لاہورآنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306  بھی کینسل ہوئی ہیں۔