خوبرواداکارہ ثناء جاوید کی نئی تصاویرسوشل میڈیاپروائرل  

Sep 17, 2024 | 11:43:AM

(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کردیں جوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئیں۔

مقبول ڈرامہ سیریل "خانی"سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثناء جاویدسوشل میڈیاپرکافی ایکٹیورہتی ہیں،وہ اپنی فٹنس پربھی بھرپور توجہ دیتی ہیں،رواں سال کے آغاز میں قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بعد ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ثناء جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند نئی مِرر سیلفیز  شیئر کی ہیں.

نئی شیئرکی گئی تصاویر میں انہوں نے مغربی لباس زیب تن کر رکھا ہے جس میں وہ بہت حسین نظر آ رہی ہیں،ثناء جاوید کی ان تصاویرکوان کے مداح کافی پسندکررہے ہیں۔

مزیدخبریں