اپنے بچوں کو جائیداد نہیں اچھی تعلیم وتربیت دیناچاہتاہوں،ہارون شاہد

مجھے اس حوالے سے کوئی ٹینشن نہیں ہے کہ کل کومیرے بعد میرے بچوں کا کیا ہوگا

Sep 17, 2024 | 12:34:PM
اپنے بچوں کو جائیداد نہیں اچھی تعلیم وتربیت دیناچاہتاہوں،ہارون شاہد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے جائیداد چھوڑنے کی بجائے انہیں اچھی تعلیم وتربیت دیناچاہتے ہیں۔

ہارون شاہد نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اداکار کامران جیلانی کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر خیالات کااظہار کیا۔

اداکارنے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ میں آپ کو سچ بتا رہا ہوں،اس حوالے سے اپنی اہلیہ سے بھی بات کرتا ہوں کہ میں واقعی اپنے بچوں کے لیے اپنی کوئی جائیداد نہیں چھوڑنا چاہتا، مجھے اس حوالے سے کوئی ٹینشن بھی نہیں ہے کہ میرے بعد میرے بچوں کا کیا ہوگا۔

ہارون شاہد نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں صرف ان کو اچھی معیاری تعلیم و تربیت دینا چاہتا ہوں تاکہ کل کو اگر میں نہ رہوں یا اس قابل نہ ہوں تو یہ اپنے دم پر اپنی زندگی گزارسکیں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ وہ فرمانبردار لوگ بنیں جو دوسروں کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں،ہم نے زندگی میں بہت سے مالی طور پر مستحکم لوگوں کو دیکھا ہے جنہوں نے اپنی جائیدادیں کھو دیں کیونکہ چیزیں ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی ہیں،وہ لوگ کوئی ہنرنہیں جانتے تھے یا ان کے پاس تعلیم نہیں تھی کہ جائیدادیں کھونے کے بعد دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں تو وہ ڈپریشن کے مریض بن گئے کیونکہ ان کے پاس پیسہ ختم ہوگیا اور پھر ان کے پاس پیسہ کمانے کا کوئی راستہ نہیں رہا،جائیدادیں چھوڑنے کے بجائے اپنے بچوں کو معاشرے میں جینا اور زندہ رہنے کا طریقہ سکھائیں۔