سوات : ٹرک اور وین میں تصادم ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

Sep 17, 2024 | 13:05:PM
سوات : ٹرک اور وین میں تصادم ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سوات کے علاقے کانجو میں ٹرک اور وین کے درمیان تصادم سے باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کانجو کے مقام پر واقعہ پیش آیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو سید وشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو حکام کے مطابق دو زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے،پولیس کے مطابق کبل کے علاقہ کانجو بازار میں ٹرک اور سوزوکی وین کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، حادثے میں وین ڈرائیورعبدالوہاب،6 سالہ بیٹا زریاب اور عبدالغفار جاں بحق ہوگئے۔

 سوزوکی وین مٹہ سے مینگورہ آرہی تھی کے تیزرفتاری کی وجہ سے کانجو شاہی بازار میں حادثے کا شکار ہوگئی، پولیس نے ٹرک ڈرائیو کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔