جاوید بٹ قتل کیس میں گرفتارملزمان کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

Sep 17, 2024 | 13:21:PM
جاوید بٹ قتل کیس میں گرفتارملزمان کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے اہم انکشاف کرکے تہلکہ مچادیا۔

ڈی آئی جی عمران کشور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان نے بتایاہے کہ 5 لاکھ نقد اور دو گھروں کے عوض قتل کا سودا ہوا، انہوں نے کہا کہ شوٹر اظہر اور الیاس امیر معصب سے رابطے میں تھے، شوٹرز کی ملاقات عارف نے کروائی تھی۔

ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا ہے کہ پتوکی کا رہائشی عارف گرفتار نہیں ہو سکاجو امیر معصب کا سابقہ ملازم ہے، شوٹرز کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

عمران کشور نے مزیدکہا کہ امیر معصب جاوید بٹ کے قتل سے 6 روز قبل بیرون ملک چلا گیا تھا،دونوں شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں امیر معصب سے رابطے میں رہے۔

واضح رہے کہ 2 ستمبر کو لاہور میں کینال روڈ پر ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی تھی،فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کی شناخت جاوید بٹ کے نام سے ہوئی جو طیفی بٹ کا بہنوئی تھا۔