بھارتی پابندی،پاکستان کےچاول کی برآمدات پہلی بار 3 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

سال جولائی 2023 سے جون 2024 کے دوران 58 لاکھ ٹن باسمتی اور نان باسمتی چاول برآمد کیے گئے

Sep 17, 2024 | 13:33:PM
بھارتی پابندی،پاکستان کےچاول کی برآمدات پہلی بار 3 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معیشت میں بہتری آنے لگی،پاکستان کی چاول کی برآمدات پہلی بار 3 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق چاول کی برآمدات  پہلی بار 3 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جس کی بنیادی وجہ سازگار موسمی حالات، خام مال کی دستیابی اور نان باسمتی چاول کی برآمد پر بھارتی پابندی ہے۔

ضرورپڑھیں:بریک ڈاؤن ،تین آئی پی پیز کیخلاف باقاعدہ کارروائی شروع

چاول کے ایکسپورٹر شہزاد علی ملک نے کہا کہ ملک نے سال جولائی 2023 سے جون 2024 کے دوران 58 لاکھ ٹن باسمتی اور نان باسمتی چاول برآمد کیے، جس سے 3 ارب 89 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے چیئرمین ریپ چاول کی برآمدات کا سالانہ ہدف 5 ارب ڈالر تک لے جانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ملک فیصل جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ ہدف حاصل کرنے کے لیے بیج کی تحقیق اور اچھے زرعی طریقوں پر توجہ دیں گے۔