عید میلاد النبی ﷺ : ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی

Sep 17, 2024 | 13:51:PM

(24نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کا فیصلہ کیا جس پر فوری اطلاق کرنے کا حکم دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرایوں میں کمی کوہرصورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے اور کرایوں میں کمی کی تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں،تمام بس اڈوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرایوں کا شیڈول خود چیک کر رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں