آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی، پاکستان میں اس ٹرافی کا چار روزہ خصوصی ٹور شیڈول کیا گیا ہے، جس کے دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز لاہور سے ہوگا اور بعد ازاں اسے ملتان پہنچایا جائے گا جہاں پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز ٹیموں کے مابین ہونے والے میچ کے دوران ملتان اسٹیڈیم میں اس کی رونمائی کی جائے گی، 19 ستمبر کو ٹرافی فیصل آباد پہنچے گی اور دو روز تک وہاں رہے گی، اس دوران ٹرافی کو چیمیئنز ون ڈے کپ کے میچ میں اسٹیڈیم میں رکھا جائے گا اور اگلے دن فیصل آباد کے مختلف تاریخی مقامات پر بھی لے جایا جائے گا اور 21 ستمبر کو ٹرافی دبئی واپس روانہ ہو جائے گی۔