ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی تیسری پوزیشن، کوریا کو 2-5 سے شکست

Sep 17, 2024 | 14:22:PM

(24نیوز)  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے نے اپنے آخری میچ میں کوریا کو 2-5 کے بڑے مارجن سے شکست  دیکر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آخری میچ میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوریا کو 5-2 سے شکست دیدی، اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔قومی ٹٰم کی جانب سے حنان شاہد اور سفیان خان نے 2-2 گول سکور کیے ہیں۔

خیال رہے کہ ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چین نے قومی ٹیم کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں 0-2 سے شکست دے دی تھی، سیمی فائنل کے بڑے مقابلے میں چین کے لو یوانلن نے دوسرے کوارٹر میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم پاکستان کے احمد ندیم نے تیسرے کوارٹر میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا تھا۔ میچ مقررہ وقت میں 1-1 سے برابر رہا اور فیصلہ پھر پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں چین کی جانب سے دو گول کیے گئے جبکہ پاکستانی کھلاڑی کوئی گول نہ کر سکے۔
 

مزیدخبریں