(24نیوز)جمعیت علماء اسلام اسلام آباد کے انتخابات میں مفتی اویس عزیز بھاری اکثریت سے امیراور مفتی عبداللہ اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔
انتخابات مرکزی ناظم انتخاب مولانا عطاء الحق درویش کے زیرصدارت منعقد ہوئے،مرکزی معاونین مولانا ناصر محمود، حاجی عبدالجلیل جان، ناظم انتخاب اسلام آباد مولانا حمداللہ نے انتخابات کی نگرانی کی۔
مرکزی ناظم انتخاب مولانا عطاءالحق درویش نے نومنتخب امیر اور سیکرٹری جنرل سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔