ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کتنی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Sep 17, 2024 | 14:53:PM

(وسیم احمد) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں 134فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 65 کروڑ روپے سے زائد انعام ملے گا، رنر اپ ٹیم کو 32 کروڑ 53 لاکھ روپے سے زائد انعام ملے گا، سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 18 کروڑ 76 روپے سے زائد انعام ملے گا جبکہ گروپ کا میچ جیتنے پر ہر ٹیم کو 86 لاکھ روپے سے زائد انعام ملے گا۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کرنےوالی ہر ٹیم کو ایک لاکھ 1250 ڈالر دئیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی، پاکستان میں اس ٹرافی کا چار روزہ خصوصی ٹور شیڈول کیا گیا ہے، جس کے دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا اور 21 ستمبر کو ٹرافی دبئی واپس روانہ ہو جائے گی۔

مزیدخبریں