ٹھٹھہ : ون ویلنگ کے باعث ٹریفک حادثات ، 80 سے زائد نوجوان زخمی

Sep 17, 2024 | 15:43:PM

(24نیوز) درگاہ داتار کی جانب جانے والے موٹر سائیکل سوار زائرین تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے باعث مختلف حادثات کا شکار ہو ئےجس کے نتیجے میں 80 سے زائد نوجوان زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق رات بھر ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری رہا اور یکے بعد دیگرے متعدد واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی۔ اس دوران امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ایمبولینسوں کی تعداد ناکافی ثابت ہوئی، زخمیوں کو فوری طور پر پک اپ اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہر آدھے گھنٹے کے بعد زخمی ہسپتال پہنچ رہے ہیں۔

زخمیوں میں زیادہ تر نوجوانوں کی عمر 15 سے 40 سال کے درمیان ہے، اور ان میں سے بیشتر کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں نوجوان سڑکوں پر ون ویلنگ اور تیز رفتاری کرتے ہوئے علاقے میں نہ صرف خود کو خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ مقامی آبادی کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں