آج اس ہستی کی ولادت کا دن ہے جس کیلئے کائنات وجود میں آئی، فاروق ستار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم ) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تمام اہلِ اسلام کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد دیتا ہوں۔
کراچی میں میمن مسجد کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس ہستی کی ولادت کا دن ہے جس کے لیے کائنات وجود میں آئی، انہیں خاتم النبیین قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کے امتی ہیں اللّٰہ کا شکر ادا کریں، ہمارا ملک بھی ان کے نام پر بنا ہے،ہم پوری کائنات کو بھی ٹھیک کریں گے پہلے اپنی کائنات ملک کو ٹھیک کریں، انسانوں کی خدمت بھی ایک بڑی خدمت ہے۔