(24نیوز) ہری پور تھانہ سرائے صالح کی حدود محلہ رحمت آباد میں زہریلہ دودھ پینے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور میں ہونے والے اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع پر تھانہ سرائے صالح پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ہری پور فوری موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارم کے لیےٹراما سنٹر منتقل کردیں ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے دودھ کا سٹاک قبضہ میں لے لیا گیا ہے اور پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہیں۔