عارف علوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق صدر عارف علوی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات کی، جس میں حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنی ہوئی ہے، اسلام آباد میں عارف علوی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات کے دوران اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ، عارف علوی نے آئینی ترامیم سے متعلق مؤقف پیش کرنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد بھی پیش کی، ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عارف علوی کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔
سابق صدر عارف علوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں سلمان اکرم راجہ ،مولانا عطاء الحق درویش،مولانا اسعد محمود، اخونزادہ حسین، عبدالجلیل جان نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں آئینی ترامیم کے حوالے سے نمبر گیم کے دلچسپ مرحلے میں حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں،۔