سیالکوٹ : ٹیچنگ ہسپتال کے نیورو آئی سی یو میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سیالکوٹ کے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کے نیورو آئی سی یو میں آگ لگ گئی، آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر موجود 6 مریضوں کو ڈاکٹر اور عملے لواحقین نے جرات ، دلیری سے بحفاظت باہر نکال لیا۔
ہسپتال عملے کے مطابق آگ آئی سی یو میں لگے اے سی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے ، آئی سی یو میں آگ لگتے ہی پورے کمرے میں دھواں بھر گیاجس کے بعد آئی سی یو کے عملے اور لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پاتے رہے، لواحقین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے پر انتظامیہ کا کوئی نمائندہ ہسپتال میں موجود نہیں تھا، آگ لگنے سے اے سی اور دیگر سامان جھل کر خاکستر ہوگیا ہے۔
ہسپتال کے آئی سی ایو میں لگی آگ پر قابو پانے کے بعد ریسکیو فائر برگیڈ کا عملہ بھی ہسپتال پہنچ گیا.