میں نے ٹرین میں برابر والی نشست پر بیٹھی لڑکی سے شادی کر لی ، معروف اداکار نے مداحوں کو حیران کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی ووڈ میں فنکار جوڑیوں کی شادی اب معمول بن چکی ہیں لیکن اب بھی ایسے اداکار موجود ہیں جنہوں نے ہمسفر انوکھے انداز میں تلاش کیے ہیں ، ایسے اداکاروں میں پنکج تریپاٹھی بھی شامل ہیں جو اپنے کردار میں محنت اور پرفیکشن کے باعث بھی پہچانے جاتے ہیں۔
پنکج نے اداکاری میں نام کافی جدوجہد کے بعد کمایا ہے اور اب وہ فلموں کی کامیابی کی ضمانت بھی سمجھے جاتے ہیں۔ بالی وڈ اداکار نے 2004 میں شادی کی اور ان کی ایک جواں سال بیٹی ہے،پنکج کا ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شادی سے متعلق بتایا گیا کلپ وائرل ہے جس میں اپنی لو میرج سے متعلق بات کی ہے اور دلچسپ واقعہ سنایا،انہوں نے بتایاکہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ٹرین سے سفر کر رہا تھا تو اوپر برتھ پر بیٹھا تھا تو نیچے ملحقہ برتھ پر ایک لڑکی کو ماں کے ساتھ بیٹھا دیکھا، اہلیہ مری دولا کو پہلی بار ہی اس وقت دیکھا تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ اس سفر کے دوران ہی ساتھی مسافروں نے تبصرہ کیا تھا کہ یہ تمہارا پرفیکٹ میچ ہے، اس پر اہلیہ بھی خوب ہنسی تھیں، اس واقعے کے بعد ہی مجھ میں مزید اعتماد آگیا تھا،پنکج نے بتایاکہ 2004 میں شادی کے بعد اہلیہ نے کیریئر کے برے دنوں میں بڑا ساتھ دیا اور مالی طور پر بھی مدد کرتی رہیں۔