شارجہ کرکٹ سٹیڈیم نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

Sep 17, 2024 | 18:14:PM
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیائے کرکٹ کا مشہور بین الاقوامی اور تاریخی شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے جا رہا ہے۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنے والا وینیو ہے اور اب یہ تاریخی سٹیڈیم ایک اور اعزاز اپنے نام کر رہا ہے، یہ اسٹیڈیم کل 250 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا،

1984 سے اب تک شارجہ سٹیڈیم میں 249 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں ,کل افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان وینیو پر 250 واں ون ڈے میچ کھیلا جائے گا جس کے بعد شارجہ اسٹیڈیم یہ اعزاز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا کرکٹ سٹیڈیم ہوگا,شارجہ سٹیڈیم کے بعد سب سےزیادہ ون ڈے میچز 182 ہرارے سپورٹس کلب میں ہوئے جبکہ آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 161،ایم سی جی اور پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں 151 ،151 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔