چین کو شکست ، بھارت نے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی

Sep 17, 2024 | 18:17:PM
چین کو شکست ، بھارت نے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کھیل کے میدان میں بھارت نے ایک اور جیت اپنے نام کرلیا، ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں چین کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ 

 بھارتی ٹیم نے فائنل میں حریف ٹیم کو 0-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، انڈین ٹیم کے کھلاڑی جوگراج سنگھ کی جانب سے واحد گول سکور کیا گیا۔

پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن کا مقابلہ جیتا تھا، قومی ٹیم کے حنان شاہد اور سفیان خان نے 2،2 گول  سکور کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔

 قومی ٹیم کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں 3 اور چوتھے کوارٹر میں 2 گول کیے گئے، قومی ٹیم نے ایونٹ میں 3 میچ جیتے، 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 2 برابر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی تیسری پوزیشن، کوریا کو 2-5 سے شکست