ایران میں مسافر بس الٹنے سے 10 افراد ہلاک

Sep 17, 2024 | 18:28:PM

(ویب ڈیسک) وسطی ایران کے علاقے میں بس الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایران کے سرکاری  میڈیا کے مطابق بس الٹنے کا واقعہ صوبہ یزد میں پیش آیا جہاں بس مسافروں کو  لے کر جنوب مغربی ایران کے بوشہر اور شمال مشرق میں مشہد کے شہروں کے درمیان سفر کررہی تھی، میڈیا رپورٹس میں مسافروں کی کل تعداد ظاہر کیے بغیر  بتایا گیا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 41 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں ، زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں اکثر روڈ حادثات میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے کے واقعات پیش آتے ہیں جہاں گزشتہ ماہ بھی پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کی بس کو وسطی ایران میں حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 28 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں