افغان قونصلیٹ عہدیداروں کی جانب سے بدتہذیبی کی انتہا، سفارتی اصولوں کی دھجیاں اڑا دیں

Sep 17, 2024 | 19:04:PM
افغان قونصلیٹ عہدیداروں کی جانب سے بدتہذیبی کی انتہا، سفارتی اصولوں کی دھجیاں اڑا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )افغان قونصلیٹ عہدیداروں   کی جانب  سے سفارتی اصولوں کی دھجیاں اڑانے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کو وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور  نے آج رحمت العالمین کانفرنس پر پشاور میں دعوت دی  گئی تھی ،افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے ،

قومی ترانے کا احترام نہ کر کے افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے اعلان کیا ہے کہ اسکو پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں ، ماہرین نے افغان قونصل جنرل کے رویئے پر کہا ہے کہ یہ غیر معمولی واقع ہے  اور سفارتی اداب کے بالکل برخلاف ہے، کسی مہذب معاشرے میں ایسی حرکت خلاف تہذیب ہوتی ہے ،اس شخص کو ناپسندیدہ شخص قرار دیکر پاکستان سے بھیجا جائے۔

ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان کونسل جنرل کو دعوت دینے والی خیبرپختونخوا حکومت پر بھی سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہیں پاکستان کی عزت اور سفارتی آداب  کا کوئی خیال نہیں ہے، محکمہ خارجہ کو اس واقع کا نوٹس لینا چاہیے اور سفارت کاری اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے۔