کوئٹہ:کوسٹل ہائی وے پر ایف سی بس الٹ گئی ، 18 اہلکار زخمی

Sep 17, 2024 | 19:15:PM

(عیسیٰ ترین)بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے کے مقام بوزی ٹاپ پر ایف سی کی بس حادثہ پیش آیا ہے ۔ 

ایس پی کوسٹل ہائی وے محمد اسلم بنگلزئی کے مطابق کوچ الٹنے سے 18 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ،زخمیوں کو اوتھل منتقل کر دیا گیا، 4 کی حالت تشویش ناک ہے ،ایف سی اہلکاروں کی بس تربت سے کراچی جا رہی تھی، حادثہ کوچ کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، کوچ میں 57 ایف سی اہلکار سوار تھے۔

مزیدخبریں