(24 نیوز )آزاد کشمیر یونیورسٹی میں ڈریس کوڈ نافذ کر دیا گیا ، طلبہ وطالبات پہ شرٹ اور جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لڑکے ڈریس شرٹ اور پینٹ پہنیں گے، جبکہ لڑکیاں باحیا کپڑے پہنے کی پابند ہوں گی اور دوپٹا لینا بھی لازمی ہوگا۔جو طلبہ اس نئے ڈریس کوڈ پر عمل نہیں کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈسپلن قائم رکھنا ضروری ہے۔