عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )عالمی مارکیٹ میں مسلسل گرتی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 4 بار کمی کی گئی ہے لیکن آئندہ ماہ دوبارہ قیمت میں کمی کی امید نظر آنا شروع ہو گئی ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو چین میں کمزور طلب کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،نومبر کے لئے برینٹ کروڈ کے معاہدے 48 سینٹ یا 0.66 فیصد کی کمی کے ساتھ 72.27 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبکہ اکتوبر کے لئے امریکی خام تیل کی قیمت 0.53 فیصد کم ہوئی،امریکی خام تیل کی قیمت 37 سینٹ کمی کے ساتھ 69.72 ڈالر فی بیرل رہی ،چین میں ایندھن کی طلب میں کمی اور برآمدی مارجن میں کمی باعث پانچویں ماہ آئل ریفائنری کی پیداوار میں کمی ہوئی۔
عالمی جریدے کی اس رپورٹ کے بعد توقع کی جا رہی کہ اکتوبر کیلئے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مزید کمی آئے گی