(24 نیوز ) سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت کو نالائق ، نااہل، نکمی اور بزدل قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر پیغام میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےوزیراعلیٰ کےپی کی شرمناک حرکت جس میں وہ اقتدارکےلیے اپنےملک کوسرعام بےعزت کروارہاہے،پی ٹی آئی اپنےاقتدارکیلئےملک توڑنےکےڈگرپر ہے ،فیصل وواڈا نے ٹویٹ میں وفاقی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اس سےبھی شرمناک بات یہ ہےکہ جمہوری ملک جوڑنےوالی حکومت نالائق اورنااہل کیساتھ ساتھ نکمی اوربزدل بھی ہے،گنڈا پور کی حرکت پر ابھی تک کوئی مذمتی بیان کوئی ایکشن کوئی ڈیمارش کسی قسم کی کوئی چیزنہیں کی گئی،سب سورہےہیں،حکومت ٹک ٹاک سمجھ کرہی کچھ کرلے۔