قونصل جنرل کی سفارتی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

Sep 17, 2024 | 22:32:PM

(24نیوز)خیبر پختونخوا میں رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں افغان قونصل جنرل کی جانب سےسفارتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر    افغان ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ دینے کے لیے دفتر خارجہ طلب کرلیاگیا۔ 

ذرائع کے مطابق افغان ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ دینے کے لیے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا ، تھوڑی دیر میں افغان ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ دیا جائے گا،ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آج قومی ترانے کی بےادبی کرنے والے افغان عہدے دار کی دستاویزات مکمل نہیں ہیں،محب اللہ شاکر کے پاس نہ افغانی پاسپورٹ ہے اور نہ ہی کوئی دوسرا دستاویز ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ قونصل جنرل پی او آر کارڈ پر  خاندان سمیت 2015 میں یو این ایچ سی آر سے ڈالر اور راشن لیکر افغانستان واپس جا چکے تھے،پی او آر کارڈ کب کے ایکپسائر ہوچکے ہیں اور یکم ستمبر سے اس سمیت تمام افغان مہاجرین غیر قانونی قیام پزیر ہیں کیونکہ ان کووزارت داخلہ کی جانب سے مزید توسیع نہیں دی گئی۔
 یہ بھی پڑھیں:پاکستانی قومی ترانے کی بد احترامی پرافغان قونصلیٹ کا بیان سامنے آگیا

مزیدخبریں