26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں، بلاول بھٹو

Sep 17, 2024 | 23:29:PM

(24 نیوز) چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیامیں زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیامیں زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں،ہم آئینی عدالت کے قیام سے متعلق اپنی پارٹی کا ڈرافت تیارکر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈرافٹ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ شیئر کریں گے،مولانا بھی اپنا ڈرافٹ تیار کر رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پیپلزپارٹی اور جےیوآئی مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کرلیں۔

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ اٹھارہویں ترمیم میں جوڈیشل اپائنٹمنٹ کا جو طریقہ رکھا تھا اسے بحال کیا جائے، اسے حاصل کرنے کےلیے شاید حکومت کا کوئی پوائنٹ ماننا پڑے گا۔

مزیدخبریں