نوازالدین صدیقی نے دپیکا اور شردھا کپور کے مداحوں کو ناراض کردیا

Sep 17, 2024 | 23:32:PM
نوازالدین صدیقی نے دپیکا اور شردھا کپور کے مداحوں کو ناراض کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی ووڈ کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنے ایک بیان سے دپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے مداحوں کے دل توڑ دیئے ۔ 

 حالیہ ایک انٹرویو میں بھارت کے مشہور اداکار نواز الدین صدیقی سے جب فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں کے بارے میں پوچھا گیا اور انہیں کہا گیا کہ ان کو مختلف ہیش ٹیگ دے( یعنی ان کو کہا گیا کہ آپ اپنے مطابق ان کو نمبر سے کہ کون پہلے کون بعد میں) تو حیران کن طور پر دو اداکاراؤں کے نام پر اس کے جواب نے سب کو حیران کردیا اورخصوصی طور پردپیکا پڈوکون اور شردھا کپور جو بھارت کی فلمی دنیا میں ہر خاص و عام کیلئے یکسان مشہور ہیں،دونوں اداکاراؤں کے بارے میں لاعلمی پر میداح حیران ہوئے ۔

اداکارسے جب  چند دن پہلے ماں بننے والی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے بارے میں پوچھا گیا تو نوازالدین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  میں نے ان کا کوئی کام نہیں دیکھا  مجھے ان کے بارے میں نہیں معلوم ، اس کے بعد جب ان سے شردھا کپور کے بارے میں پوچھا گیا جس پر انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں شردھا کے بارے میں بھی کچھ نہیں جانتا۔

جب اداکار سے فلم ’استری‘ کے بارے میں پوچھاگیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم نہیں دیکھی لیکن کہا کہ وہ اسے دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب پر ہمارے چار یا پانچ بچے کروائے جا چکے ہیں:حبا بخاری