(24 نیوز)لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،بنچ کے اراکین دونوں ججز نے الگ الگ نوٹ جاری کیاہے ، شہبازشریف کی ضمانت کافیصلہ ریفری جج کرے گا۔
جسٹس سرفراز ڈوگر نے اپنے نوٹ میں کہاہے کہ دونوں ججز کی باہمی مشاورت سے ضمانت منظور کی گئی ،شارٹ آرڈر لکھنے کا وقت آیا تو جسٹس اسجد جاوید نے کہاوہ اختلاف نوٹ لکھیں گے ۔
جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اپنے نوٹ میں کہاہے کہ جسٹس سرفراز نے اپنے نائب قاصد کے ذریعے ضمانت منظوری کااناﺅنس کیا ،میں نے عدالت میں ضمانت مسترد کرنے کاکہا،چیمبر میں بھی میں نے ضمانت مسترد کرنے کاعندیہ دیا ،میرے ساتھی جج نے اپنے طور پر ضمانت منظور کرنے کا اناﺅنس کردیا۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اپنے نوٹ میں مزید کہاہے کہ ضمانت دینے کے میرے انکار کے باوجود اعلان کردیاگیا، میں اگلے چند منٹ میں معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کے علم میں لایا،جسٹس سرفراز ڈوگر نے شارٹ آرڈر لکھ کر مجھے سائن کیلئے بھجوادیا،اس موقع پر شارٹ آرڈر نہیں بنتاتھا ۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے 10مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ