’’دیکھو دیکھو شیر آیا‘‘ لالو کی ضمانت منظور۔۔۔!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کے چاہنے والوں اور ان کی آزادی کے لئے دعاء کر نے والوں میں آج جشن کا ماحول دیکھا گیا۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے چارہ سکینڈل ے متعلق دمکا معاملہ میں ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کے مشہور سیاسی رہنما لالو پرساد یادو کی ضمانت منظوری کی خبر سامنے آنے پر ان کی بیٹی روہنی آچاریہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میرا رمضان اور نوراتر کامیاب ہوا۔ آج مجھے اوپر والے کی طرف سے عیدی مل گئی‘‘۔ یاد رہے کہ روہنی آچاریہ نے رمضان شروع ہونے سے پہلے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وہ اپنے والد کی جیل سے رہائی اور صحت مندی کے لئے پورے مہینے روزہ رکھیں گی۔ آج جب لالو پرساد کی جیل سے رہائی کا راستہ صاف ہو گیا تو روہنی خوشی سے نہال ہو گئیں اور عدالت کے اس فیصلے کو اپنے لئے ’عیدی‘ قرار دے دیا۔روہنی آچاریہ نے مذکورہ ٹویٹ کے بعد بھی کچھ مزید ٹوئٹ کئے جس میں لالو پرساد کے مخالفین اور نفرت آمیز ذہن رکھنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’’دیکھو دیکھو شیر آیا۔۔ زہریلی پرورش والوں کا منہ کالا ہوا۔‘‘ ایک دیگر ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’’ہندومسلم اتحاد کی جیت ہوئی، اور نفرتی زہریلی سوچ کی ہار‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر ججز میں اختلاف، ریفری جج فیصلہ کریگا