(24نیوز) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدارحکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پائیں گے، اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔