جلد کے نکھار اور ڈپریشن کیلئے پیشاب کا استعمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) برطانیہ کے شہر ہیمپشائر کے علاقےفارن بورف میں رہنے والا ہیری اپنی گلوئنگ سکن کیلئے ہر روز اپنا پیشاب پیتا ہے ۔ اسکے بقول پیشاب پینے سے اسکو توانائی ملتی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں بعض لوگ ایسے ہیں جو اپنا خیال رکھنے کیلئے طرح طرح کے گھریلو نسخوں کا استعمال کرتے ہیں ۔ کوئی کسی پھل کے فیس پیک کو چہرے پر لگاتا ہے تو کوئی شراب اور بیئر تک پیتا ہے ۔ لیکن کیا آپ کبھی کسی ایسے انسان کے بارے میں سنا ہے ، جو چمکتی جلد کیلئے پیشاب پیتا ہے ؟ برطانیہ کے اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق ہیمپشائر کے فارن بورف میں رہنے والا ہیری ہر دن اپنا پیشاب پیتا ہے ۔ اس سے اس کو کافی توانائی محسوس ہوتی ہے ۔ ساتھ ہی پیشاب پینے سے اس کی جلد میں چمک آجاتی ہے ۔ پیشاب اندر سے جلد کی مرمت کرکے اس کو موسچرائز کرتا ہے ۔ ہیری کا دعویٰ ہے کہ پیشاب پینے سے وہ ڈپریشن سے باہر نکل گیا ہے ۔
ہیری نے میڈیا کو بتایا کہ پیشاب اگر ایک محدود مقدار میں پی جائے تو جسم پر اسکا اچھا اثر پڑتا ہے ۔خود ہیری ہر دن 200 ایم ایل پیشاب پیتا ہے ۔ پیشاب کو پینے سے پہلے ہیری اسکو بوتل میں جمع کرتا ہے اور اسکے بعد پیشاب کو کچھ ہفتوں یا مہینے کیلئے رکھنے کے بعد پیتا ہے ۔ہیری نے اپنی اس عادت پر کتاب بھی لکھی ہے ۔ پاور آف ایزڈ یورین تھیراپی کے ذریعہ ہیری نے لکھا کہ کیسے پیشاب کے ذریعہ کئی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے ۔ ہیری کا کہنا ہے کہ پیشاب ایک طاقتور دوا ہے ، اسکو پینے سے انسان صحت مند رہتا ہے اور اسکو جلد کوئی بیماری نہیں لاحق ہوتی ہے ۔
دوسری جانب ہیری کے والد اپنے بیٹے کے پیشاب پینے کی عادت سے سخت تنگ آگئے ہیں ۔ انہوں نے کئی مرتبہ ہیری کو پیشاب نہ پینے کیلئے کہا ہے لیکن وہ انکی بات نہیں سنتا۔ ہیری کے والد کا کہنا ہے کہ وہ بدبودار ہے اور اس کو دیگر لوگوں کی طرح پیشاب کو ٹوائلٹ میں فلش کرنا چاہئے نہ کہ پینا چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر بھارت میں تباہی مچا دے گی، جون تک روزانہ 2 ہزار سے زائد مریض مریں گے