موسم نے پھر کروٹ بدل لی۔۔محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ گوجرنوالہ، سیالکوٹ، میانوالی، لاہور اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کیساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ، چترال، مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان میں بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گاجبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جمعہ سے جاری ہے۔ میانوالی اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ فیصل آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شکرگڑھ اور کامونکی میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔ رحیم یارخان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث متعدد درخت گرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: منافع خوروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں: فردوس عاشق