بیوی پر تشدد، جہیز نہ لانے پر دوسری عورت سے ناجائز تعلقات بنا لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کے شہر احمد آباد میں رہنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر اور سسرال کے لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے جس میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ شادی کے بعد اس کے سسرال والوں نے اسکو پریشان کرنا شروع کردیا اور جہیز کیلئے کئی مرتبہ اس کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر پر دوسری خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ شوہر اس سے طلاق لینا چاہتا ہے ۔اتنا ہی نہیں خاتون نے شکایت میں بتایا کہ جس خاتون سے اس کے شوہر کے ناجائز تعلقات ہیں وہ اس کو دھمکی دے رہی ہے کہ وہ جلد سے جلد شوہر کو طلاق دیدے تاکہ وہ دونوں شادی کرسکے ۔خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ سال 2014 میں ان کی شادی ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد اس کو بیٹیاں ہوئی ہیں ، اس بات سے ناراض اس کے سسرال والوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی ۔خاتون نے بتایا کہ اس کو ہر مرتبہ گھر سے جہیز لانے کیلئے اکسایا جاتا تھا ۔ کچھ دنوں تک خاتون کے گھر والوں نے مدد کی لیکن جب سسرال والوں کے مطالبات بڑھتے چلے گئے تو وہ بھی کچھ کرنے میں ناکام ہوگئے ۔شادی کے دو سال بعد لڑکی کے والد اور اس کے بھائیوں اور بھابھی نے اس کو پریشان کرنا شروع کردیا اور یہ کہہ کر ذہنی اور جسمانی طور پر اس کا استحصال کرنا شروع کردیا کہ وہ گھر سے کچھ بھی لے کر نہیں آئی ہے ۔ مقامی پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ’’دیکھو دیکھو شیر آیا‘‘ لالو کی ضمانت منظور۔۔۔!