برائلر گوشت ایک بار پھر مہنگا..قیمت آسمان کو چھونے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برائلر گوشت کی قیمت میں اضافے نے ریکارڈ توڑ دیئے، ایک بار پھر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا جس کے بعد مرغی کا گوشت 354روپے سے بڑھ کر 364 روپے فی کلو ہو گیا۔ ایک ہفتے کے دوران برائلر گوشت کی قیمتوں میں 41 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 243روپے جبکہ پرچون ریٹ 251روپے فی کلو جاری کیا گیا۔ فارمی انڈوں کا گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے 166 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے انڈوں کی پیٹی 4860 روپے کی ہو گئی۔
برائلر گوشت کی بڑھتی قیمتوں سے شہری شدید پریشان ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف تو عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی باہر ہے اور رہی سہی کسر مہنگائی نے پوری کردی ہے اور برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں نے پنجاب حکومت سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کرانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یونہی تسلسل کیساتھ برائلر مرغی مہنگی ہوتی رہی تو عام آدمی اس سستی پروٹین سے محروم ہوجائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: "تربوز کے طبی فوائد جان کر انسانی عقل دنگ رہ جائے"