کوہاٹ: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ۔ 4 افراد قتل۔ 3 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد قتل اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ درہ آدم خیل کے پہاڑی علاقے بوستی خیل میں پیش آیا جہاں ایک گروپ کی فائرنگ سے 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دوسرے گروپ کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی ضمانت پر اختلافی نوٹ حیران کن ہے: مریم اورنگزیب