کوہاٹ: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ۔ 4 افراد قتل۔ 3 زخمی

Apr 18, 2021 | 11:45:AM

( 24نیوز)کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد قتل  اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ درہ آدم خیل کے پہاڑی علاقے بوستی خیل میں پیش آیا جہاں ایک گروپ کی فائرنگ سے 4 افراد  جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دوسرے گروپ کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی  ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی ضمانت  پر اختلافی نوٹ حیران کن ہے: مریم اورنگزیب
 

مزیدخبریں