بنگلہ دیش: پاور پلانٹ ملازمین کا احتجاج، پولیس فائرنگ سے 5 ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلا دیش میں پاور پلانٹ کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کیلئے کئے جانیوالے مظاہرہ پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں5 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں کوئلے سے چلنے والے ایک پاور پلانٹ کے ملازمین امتیازی سلو ک اور استحصال کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ پولیس نے ان پر فائرنگ کردی جس میں 5افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔پولیس نے الزام لگایا کہ 2 ہزار سے زائد افراد نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا تھا، جس کے جواب پر فائرنگ کی گئی۔ یہ پاور پلانٹ چین کے تعاون سے تیار کیاگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’’دیکھو دیکھو شیر آیا‘‘ لالو کی ضمانت منظور۔۔۔!