شاہ محمود قریشی کی آج یو اے ای کے وزیرخارجہ سے ملاقات شیڈول

Apr 18, 2021 | 12:54:PM
شاہ محمود قریشی کی آج یو اے ای کے وزیرخارجہ سے ملاقات شیڈول
کیپشن: (فائل فوٹو)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی آج  متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ  شیخ عبد الله بن زاید النہیان سے ابوظہبی میں ملاقات کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے کے سلسلے میں یو اے ای میں موجود ہیں، آج ان کے دورے کا دوسرا دن ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اماراتی ہم منصب شیخ عبد الله بن زاید النہیان سے ابوظہبی میں ملاقات شیڈول ہے۔وزیرِ خارجہ دبئی میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کریں گے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے دورے کے دوران مختلف علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر کی وضاحت کرینگے۔ دوسری جانب بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر بھی آج یو اے ای کےد ورے پر پہنچ رہے ہیں، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیرِ خارجہ کی گفتگو کا مرکز معاشی تعاون رہے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کے مطابق  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے متحدہ عرب امارات کے دورہ کے دوران بھارتی ہم منصب جے شنکر سے کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ’’دیکھو دیکھو شیر آیا‘‘ لالو کی ضمانت منظور۔۔۔!