جعلی پیرنیوں کا3 سالہ  بچی پر تشدد۔جان سے مار دیا

Apr 18, 2021 | 13:08:PM
 جعلی پیرنیوں کا3 سالہ  بچی پر تشدد۔جان سے مار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مظفرگڑھ میں جعلی پیرنیوں نے معصوم بچی کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق  مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں جعلی پیرنیوں نے3 سالہ معصوم بچی کو جن نکالنے کے نام پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ معصوم بچی سمیرا  جعلی پیرنیوں زلیخاں اور رخسانہ کے تشدد کے باعث دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق  بچی کی والدہ دم کرانے معصومہ کو پیرنیوں کے پاس لیکر گئی تو انہوں نے جن نکالنے کے لئے بچی کو زمین اور دیوار میں پٹخ پٹخ کر مارا۔ تھانہ شاہ جمال پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں جعلی پیرنیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور: مختلف علاقوں میں چوتھے روز بھی انٹرنیٹ سروس بند