(24نیوز)مظفرگڑھ میں جعلی پیرنیوں نے معصوم بچی کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں جعلی پیرنیوں نے3 سالہ معصوم بچی کو جن نکالنے کے نام پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ معصوم بچی سمیرا جعلی پیرنیوں زلیخاں اور رخسانہ کے تشدد کے باعث دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق بچی کی والدہ دم کرانے معصومہ کو پیرنیوں کے پاس لیکر گئی تو انہوں نے جن نکالنے کے لئے بچی کو زمین اور دیوار میں پٹخ پٹخ کر مارا۔ تھانہ شاہ جمال پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں جعلی پیرنیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: مختلف علاقوں میں چوتھے روز بھی انٹرنیٹ سروس بند