آٹھویں کلاس تک سکول عید تک بند رکھنے کا فیصلہ 

Apr 18, 2021 | 13:41:PM

Read more!

(24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں  پہلی سے آٹھویں کلاس تک سکول عید تک بند رکھنے کا فیصلہ   کیا گیا ہےجبکہ نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے کل سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں 9 سے 12 تک کلاسز مرحلہ وار شروع ہوں گی تاکہ طلباء کو بورڈ کے امتحانات کی تیاری کا موقع ملے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  کی  صدارت میں چاروں صوبوں,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرا صحت اور تعلیم کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ میں لکھا  ہے کہ  این سی او سی کے مطابق   ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں لہذا ابھی تعلیمی ادارے نہ کھولیں تو بہتر ہو گا۔اجلاس میں  این سی او سی  ن کی جانب سےصوبائی وزرائے تعلیم کو بورڈز کلاسز شروع کرنے کی سفارش کی گئی، اجلاس میں اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا جبکہ  یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کورونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹی میں آن لائن تعلیم جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ہوائی فائرنگ کرنے پر 4 افراد گرفتار
 

مزیدخبریں