بیساکھی میلہ : کرتار پور میں تیاریاں مکمل ، سخت حفاظتی انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کرتارپور میں کل 322 ویں بیساکھی میلہ منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ،میلہ میں بھارت سے آئے 818 سکھ یاتری خصوصی طور پر شرکت کرینگے، سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ بھارتی سکھ یاتری کرتارپور میں رات کو ٹھہریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق کرتارپور میں سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے گردوارہ دربار صاحب کرتارپور پر بیساکھی میلہ کی تقریبات کا کل انعقاد کیا جائے گا۔ میلہ میں بھارت س آنیوالے 818 سکھ یاتری خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ کرتار پور میلہ میں پاکستانی سکھ یاتریوں کے علاوہ دبئی، امریکہ، کینیڈا سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری بھی شرکت کریں گے۔گردوارہ کرتارپور میں پہلی مرتبہ بھارتی سکھ یاتری رات کا پڑاؤ کریں گے اور اس حوالے سے کرتارپور آمد پر سکھ یاتریوں کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے بیساکھی میلہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی آج یو اے ای کے وزیرخارجہ سے ملاقات شیڈول