ملتان:گودام سے ساڑھے 3 کروڑ مالیت کی چینی برآمد

Apr 18, 2021 | 15:39:PM

(24نیوز)ملتان میں چینی کے گودام پر چھاپہ مار کر ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کی ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کر لی گئی، گودام کو سیل کر دیا گیا ۔

ملتان میں سپیشل برانچ انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سورج کنڈ روڈ پر واقع 1 چینی کے گودام پر چھاپہ مار کر چینی کی ذخیرہ کی گئی 7 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کر لیں ۔چینی کی ذخیرہ کی گئی بوریوں کی مالیت 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے ۔سپیشل برانچ کے انٹیلی جنس ونگ نے چینی کو قبضے میں لے کر گودام کو سیل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیںحالات کشیدہ۔  کالعدم تحریک لبیک کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: شیخ رشید  
 

مزیدخبریں